’’نرس ‘‘ایک باعزت اور قابل احترام نام
Dedicated to all nurses
Lubna Shah(PhD Scholar) |
کبھی کبھی چھوٹی اور عوامی
موضوعات پر لکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ باتیں ، مسائل اور واقعات جو ہماری روزمرہ زندگی
میں پیش آتی ہیں لیکن ہم خاموشی
سے برداشت کر لیتے ہیں اور ہمیں اس بارے
میں شعور نہیں ہوتا۔ ایسا ہی ایک چھوٹا سا واقعہ پیش خدمت ہے۔
کچھ دن پہلے ہسپتال میں میری ایک چھوٹی سی سرجری ہونے کے بعد ڈاکٹر
نے گھر جانے کی اجازت دی اور ساتھ ہی ہدایات دی کہ اپنےکاغذات نرس کے پاس جمع کروا
دو۔وارڈ کے سامنے ایک آفس میں ایک درمیانی عمر کی خاتون نظر آئی میں اس کے پاس گئی
تاکہ اس سے معلوم کر لوں کہ نرس کون ہے اور کہاں ہے۔جیسے ہی میں نے اس سے پوچھاکہ
نرس کہاں ہے؟؟ یہ کاغذات جمع کرانے ہیں۔یہ سننا تھا کہ خاتون نے غصے میں کاغذات
میرے ہاتھ سے لیتے ہوئے بتایا کہ نرس نہیں بولتے میڈم بولتے ہیں۔میں نے کہا ڈاکٹر
نے کہا ہے کہ نرس کو دے دو تو اس لئے میں نے نرس بولا۔اس پر وہ مزید غصہ میں بولی
کہ میڈم بولو نرس نہیں میرا سرجو پہلے سے دکھ رہا تھا چکرا گیا اور دوبارہ اس کو
بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ نرس کون ہے لیکن ڈاکٹر نے بتایاکہ۔۔۔۔اس نے میری بات
کاٹتے ہوئے کہا تم نہیں جانتی لیکن میں چاہتی ہوں کہ تم جان جاؤ کہ نرس نہیں میڈم
بولتے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے اس نے کاغذات اپنے پاس رکھتے ہوئے مجھے جانے کو کہا۔میں
گھر آ گئی کئی دن گزر گئے لیکن
مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی وہ خاتون کون تھی؟اگر وہی نرس تھی تو وہ نرس کے نام پہ
اتنا غصہ کیوں ہوئی اور اگر وہ میڈم تھی تو اس نے پھر مجھ سے کاغذات کیوں لئے کیوں
کہ ڈاکٹر نےتو نرس کے پاس جمع کرانے کو کہا تھا نا کہ میڈم کے پاس۔کافی سوچ بچار
کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ وہی خاتون نرس تھی لیکن اس کو نرس کہہ کر مخاطب کرنا اسے اچھا نہیں لگا شاید
اس کو نرس اور میڈم کا اصل مطلب معلوم
نہیں تھا۔اس کے بعد میں نے ڈکشنری
کی مدد سے خود ان الفاط کو سمجھنے کی کوشش کی کہ شاید میرے علم میں کمی ہو ۔یہاں ان الفاظ کے معنی و مفہوم کو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ملاحظہ کیجئے۔
Madam:
Madam is a very formal
way to address a woman, particularly an older or married woman. A waiter at a
fancy restaurant might say, "Your table is ready, madam."
Nurse:
A nurse is a trained
healthcare worker who takes care of sick people.
To become a nurse, you
have to go to college and study subjects like anatomy and nutrition.
اس مطالعے سے میں اس نتیجے پر پہنچی کہ نرس کا لفظ میڈم سے
ذیادہ قابل عزت ہے کیونکہ نرس کا مطلب ہے مریض کی دیکھ بال اور تیمارداری کرنے والی اور ڈاکٹر کو assist کرنے
والی اس کے علاوہ اس پیشہ کے حصول کے لئے اس نے خاص علوم میں مہارت حاصل کی ہوتی
ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں میڈم بھی ایک
عزت والا لفظ ہے لیکن یہ ایک عام لفظ ہے جو ہر عورت کے لئے استعمال ہوتا ہے خاص کر
شادی شدہ اور ادھیڑ عمر یا ذیادہ عمر کی
عورت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔میری اس تحقیق کا فائدہ مجھے تو بہر حال ہوگیا لیکن ان’’ نرس میڈم‘‘ سے ملاقات ہو
توان کو بتاوں کے آپ کا پیشہ اور منسلک نام قابل ستائش و احترام ہے اور اس نام کے
اعتبار سے آپ کا کام مریض کی دیکھ بال ہے ۔اس کام پہ آپ معاوضے کے
ساتھ اجر و ثواب کی بھی مستحق ہیں
بشرطیکہ اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہوں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی نہ ہو ۔اس کے برعکس اگر آپ کے رویے سے مریضوں
کو تکلیف پہنچے گی تو آپ نے اپنے
فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کی جس کے لئےاللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔کیونکہ
ہر شخص سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
Lubna Shah(PhD Scholar)
0 Comments