Ad Code

Responsive Advertisement

کتب ِتراجم حنفیہ ، اور د یگر مسالک کے مشہور کتب تراجم


  کتب ِتراجم حنفیہ ، اور د یگر مسالک کے مشہور  کتب تراجم

مقدمہ

اَلحَمْدُلِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی

اما بعد!

علماء کی سوانح حیات قلمبند کرتے رہنا ، ان کی خدمات کو اوراق کی زینت بناتے رہنا اسلاف کی سنت رہی ہے سیرت النبی پر ابن اسحاق سے لیکر آج تک تصنیفات کا ایک عظیم ذخیرہ ہے ، سیرت نبوی پر لکھی جانے والی کتابوں کی تفصیل صلاح الدین منجد کی کتاب " معجم ما الف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم " میں دیکھی جاسکتی ہے ۔

صحابہ کرام کے تراجم پر ابن سعد سے ایک عظیم سلسلہ شروع ہوتا ہے جو آج تک جاری ہے ، صحابہ کرام کی حیات وخدمات پر مشتمل کئی  اہم کتابیں وجود میں آئیں ، مگر حافظ ابن حجر کی " اصابہ ' زیادہ معروف ، متداول ، جامع اور نافع ہے ۔ عامر شہزاد علوی نے اصابہ کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ صحابہ کرام پر لکھی جانے والی کتابوں کی تفصیل محمد ابراہیم شیبانی کی کتاب " معجم ما ألف عن الصحابة وأمهات المؤمنين وآل البيت"  میں ملاحظہ فرمائیں ۔

رواة حدیث کے تراجم پر کئی اہم کتابیں ہیں سب سے مختصر حافظ ابن حجر کی " تقریب التھذیب " ہے جس کی سب سے اچھی تحقیق ابو الاشبال شاغف کی ہے . ۔

رواة حدیث کے تراجم کے بعد محدثین ، فقہاء ، علماء اور ادباء کے تراجم پر مشتمل کتابیں ہیں اس باب میں ذہبی کی سیر اعلام النبلاء اہم اور جامع ہے جو تقریبا ساتویں صدی ہجری تک کے تراجم پر مشتمل ہے ، کتاب چالیس طبقات پر ترتیب دی گئی ہے ۔

یہاں پر محمد بن حسن بن عقيل کا دو اہم کام ذکر کرنا مناسب ہوگا ۔

(نزهة الفضلاء في سير أعلام النبلاء . (اس کتاب کو ذہبی کی سیر کا اختصار کہا جاسکتا ہے جو ساتویں صدی ہجری تک کے تراجم پر محیطِ ہے۔

المختار المصون من أعلام القرون اس کو نزهة الفضلاء کا تکملہ یا ذیل کہہ سکتے ہیں ، اس میں آٹھویں صدی سے تیرہویں صدی تک کے تراجم مذکور ہیں۔

علماء کے تراجم پر مشتمل کتابوں کا ایک اہم باب کسی خاص مسلک کے علماء کے تراجم قلمبند کرنا ہے ، اس ضمن میں طبقات کے نام سے بھی کچھ کتاںیں ترتیب دی گئی ہیں ، یہاں ایک لطیف نکتہ یہ ہے کہ حنابلہ نے اپنے علماء کو طبقات پر سب سے پہلے مرتب کرنا شروع کیا حالانکہ ظہور کے اعتبار سے حنبلی مسلک سب سے اخیر میں ہے ۔

·       علماء احناف کے تراجم پر مشتمل کچھ اہم کتابیں :

الجواهر المضية في طبقات الحنفية . از محي الدين عبد القادر بن محمد القرشي متوفی 775 هـ .

طبقات الحنفية . از بدر الدين العيني متوفی 855 هـ .

تاج التراجم (في طبقات الحنفية) . قاسم بن قطلوبغا متوفی 879 هـ .

الأثمار الجنية في أسماء الحنفية . از ملا علي قاري متوفی 1014 هـ .

الفوائد البهية في تراجم الحنفية . عبد الحي لكھنوي متوفی 1304 هـ .

البدور المضية في تراجم الحنفية . از محمد حفظ الرحمن الكُمِلّائي بنگلاديشی .

یہ کتاب 23 / جلدوں میں ہے ، علماء احناف کے تراجم پر مشتمل سب سے ضخیم اور متاخر کتاب ہے ۔

v  مشہور علماء احناف کے نام :

ابو حنیفہ

ابو یوسف

محمد بن حسن شیبانی

ابو جعفرطحاوی

ابومنصور ماتریدی

داتا گنج بخش

مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی

شیخ فرید الدین عطار

ابن عابدین

بہاؤالدین نقشبندی بخاری

عبدالحق محدث دہلوی

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

فضل حق خیر آبادی

امداد اللہ مہاجر مکی

احمد رضا خان

طاہر القادری

محمد قاسم نانوتوی

رشید احمد گنگوہی

محمد شفیع اوکاڑوی

شاہ احمد نورانی

شبیر احمد عثمانی

کوکب نورانی اوکاڑوی

فضل حق خیر آبادی

محمد الیاس قادری

اشرف علی تھانوی

محمد کفایت اللہ دہلوی

محمود الحسن دیوبندی

محمد انور شاہ کشمیری

حسین احمد مدنی

محمد میاں دیوبندی

عزیز الرحمن عثمانی

محمود حسن گنگوہی

محمد منظور نعمانی

ابو الحسن علی ندوی

سید سلیمان ندوی

محمد شفیع دیوبندی

محمد تقی عثمانی

عبد الرحیم لاجپوری

محمد یوسف بنوری

محمد یوسف لدھیانوی

ظفر احمد عثمانی

احمد سعید کاظمی

سید شجاعت علی قادری

بدرالدین عینی

·       مالکی علماء کے تراجم پر مشتمل کچھ اہم کتابیں:

ترتيب المدارك وتقريب المسالك لمعرفة أعلام مذهب مالك . از قاضي عياض متوفی 544 هـ  .

شجرة النور الزكية في طبقات علماء المالكية . از محمد مخلوف متوفی 1360 هـ .

·       شافعی علماء کے تراجم پر مشتمل کچھ اہم کتابیں :

طبقات الشافعية الكبرى . از تاج الدين سبكي متوفی 771 هـ .

طبقات الشافعية . ابن كثير الدمشقي متوفی 774 هـ .

طبقات الشافعية . از ابن شهبة دمشقي متوفی 851 هـ .

بهجة الناظرين إلى تراجم المتأخرين من الشافعية البارعين . از محمد بن أحمد بن عبد الله الغزي العامري الشافعي ت 864 هـ .

·       حنبلی علماء کے تراجم پر مشتمل کچھ اہم کتابیں :

طبقات الحنابلة . از قاضي ابن أبي يعلى الفراء الحنبلي متوفی 526 هـ .

طبقات علماء پر یہ پہلی کتاب ہے ۔

الذيل على طبقات الحنابلة قاضي ابن أبي يعلى کی کتاب پر یہ ذیل ہے) . از ابن رجب الحنبلي متوفی 795 هـ)

المقصد الأرشد في ذكر أصحاب الإمام أحمد . از ابن مفلح متوفی 884 هـ .

الدر المنضد في ذكر أصحاب الإمام أحمد . از عبد الرحمن العليمي ت 928 هـ .

السحب الوابلة على ضرائح الحنابلة . از ابن حميد النجدي المكي متوفی  1295 هـ .

علماء الحنابلة من الإمام أحمد المتوفى 241 هـ إلى وفيات عام 1420 هـ . از بكر أبو زيد متوفی 1429 هـ .

الحنابلة خلال ثلاثة عشر قرنا (14 / جلدوں میں) . از عبد الله بن محمد طريقي .

·       تاریخ اہل حدیث اور تراجم علماء اہل حدیث پر کچھ اہم کتابیں :

تاريخ اهل حديث ۔  إبراهيم مير سيالكوٹي متوفی ١٩٥٦م ۔

یہ کتاب نامکمل ہے ۔

تاريخ اهل حديث . محمد جونا گڈہی .

تاريخ اهل حديث . احمد الدہلوي .  ترجمہ : محمد منير زبير الراعي السلفي . الكتاب انٹر نيشنل سے مطبوع ہے .

تاريخ اهل حديث . ڈاكٹر بہاء الدين .

مختصر تاریخ اہل حدیث ۔ جلال الدین قاسمی ۔ صفحات 15 .

تراجم علماء حديث هند . ابو يحيى امام خان نوشہروی .

اهل حديث اور سياست . نذير احمد رحمانی املوی متوفی ١٩٦٥م .

جماعت اهل حديث كی تصنيفی خدمات . مستقيم سلفي .

جماعت اہل حدیث کی صحافتی خدمات ۔ مولانا مستقیم سلفی ۔

جماعت اهل حديث كی تدريسی خدمات . عزيز الرحمن سلفي .

تحريک اهل حديث تاريخ كے آئينہ ميں . قاضي محمد اسلم سيف فيروز پوری .

برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث کی تفسیری خدمات ۔ عبد الرشید عراقی ۔

فائدہ : یہ کتاب ہفت روزہ الاعتصام میں شائع شدہ مضامین کا مجموعہ ہے ، اس میں 28 / اہل حدیث مفسرین کے تراجم مذکور ہیں ۔

بر صغير (پاک و ہند) ميں علماء اهل حديث كے علمی كارنامے . عبد الرشيد عراقی .

چالیس علمائے اہل حدیث ۔ عبد الرشید عراقی ۔

فائدہ : اس میں ہند ، پاک اور نیپال کے اہل حدیث علماء کے تراجم وتذکرے ہیں ۔ کتاب وفیات کی ترتیب پر مرتب ہے ۔

تذکرة المحمدیین ۔ عبد الرشید عراقی ۔

بر صغیر پاک و ہند میں علم حدیث ۔ عبد الرشید عراقی ۔

پاک و ہند ميں علماء اهل حديث کی خدمات حديث . ارشاد الحق اثري .

تحريک اهل حديث كا مد و جزر . اسماعيل سلفي گوجرانوالہ .

تاريخ أهل الحديث في شبه القارة الهندية عربي ، زیر طبع صلاح الدين مقبول احمد .

هندوستان ميں تحريک اهل حديث اور جديد تقاضے : تاريخ و تعارف . ڈاکٹر مقتدى حسن ازهري . (ناشر مكتبہ الفهيم ، مئو

ہندوستان ميں وہابی تحريک انگریزی] ڈاكٹر قيام الدين احمد [اردو ترجمہ : محمد مسلم عظيم آبادي

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی دعوت اور علماء اہل حدیث کی مساعی ۔ ابو المکرم عبد الجلیل ۔

تحریک اہل حدیث یورپ میں ۔ فضل کریم عاصم ۔

وہابی تحریک ۔ خلیل ہراس ۔

برصغير ميں اهل حديث كی آمد . اسحاق بهٹي .

برصغير ميں اهل حديث كى اوليات . اسحاق بهٹي .

اهل حديث خدام قرآن . اسحاق بهٹي .

قافلہ حديث . اسحاق بهٹي .‎ ‎

دبستان حديث . اسحاق بهٹي .

كاروان سلف . اسحاق بهٹي .

اهل حديث منزل بمنزل . عبد الغفور راشد . 

تحريک آزادی ہند ميں اهل حديث علماء اور عوام كا كردار . رفيع الله مسعود تيمي .

تحريک آزادي ہند اور علمائے اهل حديث . رفيع الله مسعود تيمي .

جد و جہد آزادی میں وہابی ادب کا کردار ۔ شیث تیمی ۔

تحريک مجاهدين اور مولانا سيد نذير حسين محدث دہلوي . ڈاکٹر أبو نعيم لندن . ناشر اهل حديث اكيڈمي مئو .

تحریک جہاد : جماعت اہل حدیث اور علمائے احناف ۔ حافظ صلاح الدین یوسف ۔

تاريخ وہابيت حقائق كے آئينہ ميں . محمد بن سعد الشويعر .

تراجم علماء اهل حديث بنارس . محمد يونس مدني .

جماعت اھل حدیث اور آزادی وطن ۔ عبد المعید مدنی صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی سے مطبوع ہے۔

مدارس اہل حدیث دہلی ایک تاریخی دستاویز ۔ خالد صدیقی ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے مطبوع ہے ۔

( لبنیٰ شاہ)

 

 


Post a Comment

0 Comments

Close Menu