Covid 19 کے دوران M.Phil. کی Online Classes کی روداد
کچھ دن پہلے Universityکی جانب سے یہ اعلان ہوا کہ Covid-19کی
وجہ سے فلاں تاریخ سے آپ کی کلاسز اور
امتحانات Online ہوں گے۔یہ اعلان سنتے ہی ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی اور گھر بیٹھ کر
امتحان کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔
آج صبح paper
شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے اتنے میں
WhatsApp Group میں میسج آیا کے تھوڑا انتظار
کریں ابھی پیپر شروع ہوجائے گا ۔ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے
بعد دوبارہ میسج آیا ابھی LMS میں کچھ مسئلہ ہےانتظار کیجئے شام تک کسی بھی وقت پیپر شروع
ہو سکتا ہے۔ہم انتظار کرتے کرتے سو گئے
اتنے میں موبائل کی گھنٹی بجی جلدی سے اُٹھ کر دیکھا شائد پیپر سٹارٹ
۔۔۔۔۔لیکن کیا دیکھا کہ کال Zong Company کی طرف سے تھی ۔۔بار بار موبائل Check کرتے
رہے دن گزر گیا لیکن پیپر شروع نہ ہو
سکا۔عشأ کی نماز کی نیت باندھی تو WhatsAppپر میسج آیا ،نماز میں دھڑکا لگا
کہ شاید پیپر سٹارٹ ہوگیا ۔۔۔۔پتہ
بھی نہ چلا نماز میں کیا پڑھ ر ہے ہیں ۔دو
منٹ میں سلام پھیرا جھٹ سے موبائل
اٹھا کر دیکھا University
WhatsApp Group میں ایک لڑکی
کا میسج تھا ’’پیپر بہ کلہ شروع کیگی ؟ مالہ خوب رازی‘‘غصہ اور ہنسی کی ملی جلی کیفیت میں موبائل رکھ کر دوبارہ نماز کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے ایک شعر یاد آیا کہ:
کچھ تو ہوتے ہیں
محبت میں جنوں کے آثار
اور کچھ لوگ بھی دیوانہ بنا دیتے ہیں
سر چکرانے لگ گیا
کہ کیاہو رہا ہے یہ سب۔۔۔۔۔۔۔؟
وہ M.Phil. جس کا نام بھی سُہانا اور
پیارا لگتا تھا اب
اس کے نام سے بھی وحشت ہونے لگی تھی ۔سارا
سار دن موبائل کی گھنٹی کی طرف دھیان
رہتا کیونکہ Class
Time Tableبرائے نام تھا جس کو
کبھی کسی نے Followکیاہی نہیں۔جس وقت بھی
پروفیسر صاحب کا میسج آتا کلاس
سٹارٹ ۔۔۔۔۔ تو جو جہاں بھی ہوتا وہاں موبائل
اُٹھا کر بیٹھ جاتا۔ کلاس میں ایک CR نامی نمونہ بھی ہوتا
ہے جو کوئی کام وقت پر نہیں کرتا ۔پروفیسر صاحب سے کلاس ٹائمConfirmکرنا
اس کی ذمہ داری ہوتی ہے یہ ہم سب جانتے ہیں لیکن اگر کوئی نہیں جانتا تو صرف CRصاحب۔
گھر کے کام کاج کا بیڑا غرق تھا☹۔اکثر سوچتے کہ کب یہ آن لائن کلاسز ختم ہوں گی ؟ اور کب جان
چھوٹے گی ہماری اور اس کے ساتھ اللہ سے دعا کرتے کہ:
ہمارے دن گزشتہ پھر ہمیں یا رب دکھا دینا
سُنا ہے تیری قدرت سے گئے دن پھر بھی آتے ہیں
پیپر ز اور کلاس کی
ٹینشن الگ تھی کہ ساتھ میں لڑکیوں
کے میسجز ۔۔۔توبہ۔۔۔ کل پیپر کے دوران نقل کے لئے Group messagesاورIn box messages، حتی کہ بعض نے
تو Calls کرنے سے بھی گریز
نہیں کیا نیجتاً ہمارا موبائل Hang
ہوگیا اور Laptop
پر چونکہ پیپر ہورہا تھا اورHot spot کے
ذرئعے موبائل کے ساتھ Connect تھا وہ بھی Disconnectہوگیا۔۔۔اے میرے خدا اب کیا کروں؟موبائل شائد گرم ہوگیا ہے
اس سوچ کے ساتھ موبائل جلدی سے Fridgeمیں رکھ دیاکیونکہ ایسا Hangہوا
تھا کہ Restart بھی نہیں ہورہا تھا
اور پیپر ختم ہونے میں ٹائم بھی کم
رہ گیا تھا ۔۔۔بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا کے مصداق ۔۔۔۔۔بالآخر
بڑی کوششوں کے بعد Restartہوا اور دوبارہ پیپر سٹارٹ کیا۔۔
😊
ایک دن LMS Linkتب open
ہوا جب Quizکا
ٹائم ختم ہونے میں صرف دس منٹ باقی تھے
۔ابھی ہم نے Start ہی کیا تھا کہ اچانکTime Over کا Statement لیپ
ٹاپ کی screen پر نمو دار ہوا۔۔اور پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی کے مصداق
،دن میں تارے نظر آنے لگے ☹۔۔۔with fun) 😊سچ (
(AWKUM, M.Phil Islamic Studies, Session 2019-2021)
0 Comments