بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلامی معاشیات :
1. قرآن مجید میں سب سے لمبی آیت معاملات کے
متعلق ہے۔(درست )
2. اجارہ میں چیز کی ملکیت منتقل ہوتی ہے ۔( نہیں)
3. معاشیات کی ۔۔۔۔۔ اقسام ہیں؟(دو)Micro finance جزیاتی معاشیات،Macro finance کلیاتی معاشیات۔
4. بیت المال ۔۔۔۔۔۔کے عہد خلافت میں ادارہ کی
شکل اختیار کی۔(حضرت عمرؓ)
5. زکوۃ کا لغوی معنی ۔۔۔۔۔۔۔۔ہے ۔(پاکی اور
بڑھوتری کے )
6. مضاربہ میں منافع کی فکسڈ ریٹ مقرر کرنا درست
ہے ۔(غلط )
7. کسی چیز کے غیر یقینی ہونے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔کی
اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔(غرر)
8. امانت میں تصرف سے اگر وہ ضائع ہوگئی تو تاوان
لازم ہے ۔(درست)
9. مضاربہ میں خسارہ سرمایہ کے مالک کو اٹھانا
پڑتا ہے ۔(درست )
10.
زمین
نصف یا تہائی پر دینا ۔۔۔۔۔۔کہلاتی ہے۔(مزارعت)
11.
بیع
سلم میں قیمت پہلے اور جنس غلہ وغیرہ بعد میں ادا ہوتا ہے ۔(درست )
12.
مام
ابو عبیدقاسم بن سلام کی معاشیات پر کتاب کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے ۔(کتاب الاموال)
13.
وقف
بھی بیت المال کی ملکیت ہوتاہے ۔(صحیح )
14.
خاوند
بیوی کو زکوۃ دے سکتا ہے ۔ (غلط)
15.
سرمایہ
اور دولت ایک ہی چیز ہے ۔(غلط)
16.
اسلام
میں نفع کی حد مقرر ہے ۔(غلط)
17.
قافلے
کو روک کر مال خریدنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصطلاح استعمال ہوتی ہے ۔(تلقی)
18.
جو
مال چھوڑے تو وہ اس کے ورثاء کا ہے اورجوکوئی قرض چھوڑےتو ۔۔۔۔۔(حدیث کے الفاظ مکمل
کریں۔(وہ مجھ پر ہے)
19.
جس
چیز کی مثل بازار میں دست یاب نہ ہوں اس کی قیمت دینی پڑے گی۔(درست)
20.
عارضی
استعمال کے لئے کوئی چیز دینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہلاتا ہے۔(عاریہ/عاریت)
21.
بیت المال کے ذرئعہ آمدن ضرائب کا
معنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔(ہنگامی یا ایمرجنسی
ٹیکسز)
22.
حجۃ الوداع کے موقع پر رسولﷺ نے
عباس ؓ کا سود لوگوں پر معاف کیا۔(درست)
23.
غیر مسلمون کی جانوں پر جو
ٹیکس لگتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کہلاتا ہے۔(جزیہ)
24.
ذخیرہ اندوزی کیلئے عربی میں لفظ۔۔۔۔۔۔۔۔استعمال
ہوتا ہے۔(احتکار)
25.
اسلام
میں تقسیم دولت کے لئے کون سا طریقہ کار موجود ہے؟(منصفانہ)
26.
جو
مال بغیر جنگ کے غیر مسلموں سے حاصل ہو۔۔۔۔۔۔۔ کہلاتا ہے۔(مال فئے)
27.
ابوبکرؓ
نے بیت المال کا نگران ۔۔۔۔۔۔۔۔کو مقرر کیا۔(حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ)
28.
بیت
المال نے ۔۔۔۔۔ کے دور خلافت میں ادارہ کی
شکل اختیار کی۔(حضرت عمرؓ)
29.
حجۃ
الوداع کے موقع پر نبیﷺ نے حضرت عباسؓ کا جو سود لوگوں پر معاف کیا وہ تجارتی سود
تھا(درست)
30.
تجارتی
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں سود حرام ہیں۔(صرفی)
31.
حدیث
میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجناس کا ذکر ہے جن میں ذیادتی ربوا ہے۔(چھ)
32.
ساری
الہامی مذاہب میں سود حرام ہے۔(صحیح)
33.
دین
میں ۔۔۔۔۔۔۔کا مفہوم شامل ہے۔(لین دین)
34.
قرض
میں ۔۔۔۔۔۔۔۔کا مفہوم ہے۔(ضرورت)
35.
آج
کل لین دین
اور قرض میں کوئی فرق نہیں(صحیح)
36.
قرض
کے اوپر جو اضافہ ہو وہ۔۔۔۔۔۔۔ہے۔(سود)
37.
مفتی
رشید رضا اور علامہ طنطاویؒ کے نزدیک ۔۔۔۔۔۔۔جو قرض دیتا ہے وہ سود نہیں ہے۔(بینک)
38.
غارمین سے مراد۔۔۔۔۔۔ ہیں۔(مدیون یعنی قرضدار،جس پر اتنا
قرض ہو کہ وہ ادا کرنے کے بعد نصاب باقی نہ رہے)
39.
جی پی فنڈ میں جو
اضافی رقم دی جاتی ہے وہ سود میں
شامل نہیں ہے۔(درست)
40.
دست
بدست سود کو ربا الفضل کہتے ہیں۔(درست)
41.
بینک
جو لیتا ہے اُسے ۔۔۔۔۔۔(borrow) اور جو دیتا ہے اُسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔(Loan)
42.
ربوالفضل کا دوسرا نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔(ربا الحدیث)
43.
ربواالفضل یہ ہے کہ ایک جنس کی چیزوں میں دست بدست زیادتی
کے عوض بیع ہو۔(صحیح)
44.
رباالنسیئہ کا دوسرانام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(رباالقرآن)
45.
قرضہ جاتی سود کو ۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔( رباالنسیئہ یا
رباالقرآن)
46.
قرض میں تصرف کر سکتے ہیں جبکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تصرف جائز
نہیں۔( امانت)
47.
قرض میں اس کے مثل کی ادائیگی ضروری ہے۔( ہاں)
48.
بینک کی اصطلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔صدی میں سامنے آئی۔( سولہویں)
49.
بینک
کا آغاز اٹلی سے ہوا۔(درست)
50.
مشارکہ،مضاربہ،بیع
سلم،استصناع اور اجارہ وغیرہ میں بلاسود بینکاری ہو سکتی ہے،(صحیح)
51.
زکواۃ
اور عشر کے مصارف ایک ہیں۔(صحیح)
52.
جو
مال جان کی حفاظت کے طور پر وصول ہو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔(جزیہ)
53.
جو
مال جائیداد کی حفاظت کی خاطر وصول ہو وہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔(خراج)
54.
ٹیکس
کی دو قسمیں ہیں۔ایک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور
دوسرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(بلواسطہ اور بلا واسطہ)
55.
نبی
اکرم ﷺ کے زمانے میں صحابہ کرامؓ دور دراز علاقوں میں جاتے اور لوگو ں سے زکواۃ
وصول کرکے مسجد نبوﷺ میں غریبوں میں تقسیم کرتے۔(صحیح)
56.
واعلموا
انما غنمتم من شیء فانَّ للہ۔۔۔۔۔۔۔ و
لرسول الذی القربی ( خمسہ )
57.
مال غنیمت میں خمس کے بعد
باقی ماندہ چار حصے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں
تقسیم ہونگے۔(مجاہدین)
58.
عشور
سے مراد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے(چونگی محصول(Custom duty
59.
زمین پر پہلا حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا پھر ۔۔۔۔۔۔ کا ہے۔(اللہ
تعالی،حکومت،عوام)
60.
محنت دو طرح کی ہوتی ہے ایک جسمانی اور دوسرا
ذہنی۔(صحیح)
61.
کراء الارض سے مراد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔(سرکاری زمینیں یا
اراضئ مملکت)
62.
اما شافعی ؒ کے نزدیک سود کی علت طعم اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے(ثمنیت)
63.
اما م ابو حنیفہؒ کے نزدیک سود کی دو علتیں ہیں جنس اور۔۔۔۔۔۔۔(قدر)
64.
امام مالک ؒ کے نزدیک سود کی علت۔۔۔۔۔۔۔اور قابل ذخیرہ
ہونا ہے۔(رزق)
65.
صدقہ فطر کی مقدار تقریباً۔۔۔۔۔ کلو گندم ہے۔(پونے دو)
66.
بیع
مرابحہ سے کیا مراد ہے؟۔۔۔۔۔(
اگر چیز کی اصل قیمت اور نفع معلوم ہو تو ایسے عقد کو مرابحہ کہتے ہے)
67.
قرآن
مجید کی سورۃ ۔۔۔۔۔۔ میں سود کی حرمت کا ذکر ہے۔( سورۃ البقرہ آیت نمبر۱۷۵،سورۃ
آلعمران آیت نمبر ۱۳۰)
68.
زیر
زمین خزانے میں سے۔۔۔۔۔۔۔۔ حصہ بیت المال
میں جمع کیا جائے گا۔(خمس)
69.
ربا
کے لفظی معنی ۔۔۔۔۔ہیں۔(زیادتی)
70.
ربا
کی ۔۔۔۔۔۔۔ اقسام ہیں۔(دو)
71.
جب
اشیاء کی طلب بڑھتی ہے تو قیمت ۔۔۔۔۔۔۔ ہوتی ہے۔( بڑھتی )
72.
مال
غنیمت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔ حصہ بیت المال میں جمع ہوگا۔(خمس)
73.
خمس
سے کیا مراد ہے؟(پانچواں حصہ )
74.
النظام
الاقتصاد فی الاسلام کس کی تالیف ہے؟(محمد
عبد المطلب احمد)
75.
اسلام کا معاشی نظام کس کی
کتاب ہے؟(پروفیسر چودھری غلام رسول
چیمہ)
76.
امام
ابو یوسف کی معاشیات پر کتاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔( کتاب الخراج)
77.
اسلام
کا قانون محاصل کس کی
تالیف ہے؟(ڈاکٹر نور محمد غفاری)
78.
اقتصادیات
اسلام (بنیادی تصورات) کس کی تالیف ہے؟(ڈاکٹر محمد طاہر القادری)
79.
معاشیات اسلام کس کی کتاب ہے؟(سید
ابو الاعلی مودودی)
80.
ایڈم
سمتھ کی معاشیات پر کتاب کا
نام۔۔۔۔۔۔۔ہے۔( The wealth of nation)
81.
امام ابو عبید قاسم کی معاشیات پر کتاب کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔( کتاب الاموال)
82.
بیع
تولیہ اور بیع مرابحہ ایک ہیں۔(غلط)
83.
عراق
اور شام کی مفتوحہ علاقے ۔۔۔۔۔۔ کے دور
میں سرکاری ملکیت میں دے دی گئی۔( حضرت عمرؓ)
84.
How many camels render are pay Zakat?(5)
85.
Zakat is the ……. fundamental pillar of Islam.(3rd)
86.
How many times word Zakat occurs in the Holy Quran?(32)
87.
Zakat on produce of mines is?(5th)
88.
Zakat literary means.( purify)
89.
Zakat was make compulsory in………….A.H(2)
90.
Who said that there is no difference between Salt and
Zakat?(Hazrat Abu bakar R.A)
91.
پیدائش کے عوامل کی تعداد۔۔۔۔۔۔ہے؟( چار)
92.
کاپی رائٹ کی خرید و فروخت درست ہے۔( ہاں)
93.
نرخ کی تحدید میں حکومتی
مداخلت درست ہے؟(نہیں )لیکن اگر
ناجائز منافع شروع ہو جائے تو پھر حکومت مداخلت کر سکتی ہے)
94.
مؤ لفۃ القلقب سے کیا مراد ہے؟(جن کے دلوں میں
اسلام کے لئے الفت اور نرمی ہو اور اسلام
لانے کی طرف مائل ہوں)
95.
املاک کے
بیمہ میں اگر مال ہلاک نہ ہوجائے تو بیمہ دار کو کیا ملتا ہے؟(کچھ بھی نہیں)
96.
قرض میں جو مال دیا جاتا ہے وہ کس
قسم میں شامل ہے؟(استعمالی)
97.
اگر ایک طرف ایک من گندم ہو اور دوسری جانب دو من جو ہو تو ایسا سودا کیا ہے؟(بیع
صحیح)
98.
آیت کی لا یکون دولۃ بین الاغنیاء میں لفظ دولۃ
(دال کی پیش کے ساتھ )کس معنی
میں آتا ہے۔؟(گردش،تبدیل ہونا)
99.
اشتراکی نظام معیشت کی کون سی قسم ہے؟(منصوبہ بند)
100.
معائش کس کی جمع ہے؟( معاش)
101.
اگر چیز کی اصل
قیمت اور نفع معلوم ہو تو ایسے عقد
کو کیا کہتے ہے؟(مرابحہ)
102.
کرایہ میں کون سی چیز کرایہ دار کو منتقل ہوتی
ہے؟(نفع)
103.
سر
کاری زمین کرایہ پر دینے کو۔۔۔۔۔کہتےہے۔(خراج)
104.
قبضہ
کی کتنی اقسام ہیں؟(دو)
105.
بیمہ
کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟(سپین)
106.
اجارہ
میں کون سی چیز منتقل ہوتی ہے۔(چیز کے منافع)
107.
مال
کے مقابلے میں مال ہو اور دونوں طرف رضا
مندی ہو کیا کہلاتی ہے؟(بیع)
108.
پیپر
کرنسی کس قوم کی ایجاد ہے؟(جاپان)
109.
آج
کل کے انڈریلی کے لئے شرعی اصطلاح کون سی ہے؟(بیع العربون)
زکوٰۃ
کے متعلق مختصرسوالات مع جوابات:
.1سوال:زکوۃکےلغوی
معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
.2سوال: زکوٰۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ
زکوۃ کومالک بنانا۔
.3سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
.4سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
.5سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
.6سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
.7سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے،
کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو
ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔
.8سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
.9سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
.10سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی
آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: شامل کئے جائیں گے۔
.11سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام
مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے
مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
.12سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار
کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب:فرض نہیں ہے۔
.13سوال: سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰة ہےیا
نہیں؟
جواب: ہے۔
.14سوال: کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے
حساب سے زکوٰة ادا کی جائے گی یا سونے کے حساب سے؟
جواب: بازار میں جوقیمت ہوگی۔
.15سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ہے۔
.16سوال:
صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود کھاسکتا ہے۔
جواب: نہیں۔
.17سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی
یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟
جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔
.18سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت
کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
.19سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی،
لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟
جواب: جب فروخت کردیا جائے زکوۃ واجب ہوگی۔
.20سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر
زکوٰة ہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.21سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے
اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟
جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔
.22سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم
ہے؟
جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب
ہوگی۔
.23سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة واجب ہے۔
.24سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو
زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟
جواب: ادا ہوجائے گی۔
.25سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے
زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔
.26سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔
.27سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی
ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
.28سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا
جائزہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.29سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی
حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
.30سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو
زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز ہے۔
.31سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ
علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی
نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.32سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے
کرنی چاہئے؟
جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔
.33سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟
جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔
.34سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة
دی جاسکتی ہےیا نہیں؟
جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔
.35سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں
سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: لے سکتا ہے۔
.36سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دےسکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة
اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق ہیں؟
جواب: نہیں۔
.37سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے۔
.38سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ
حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟
جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔
.39سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا
جائزہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.40سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار
اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟
جواب: دسواں حصہ۔
.41سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی
پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟
جواب: بیسواں حصہ۔
.42سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک
بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟
جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔
.43سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری
میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟
جواب: نہیں۔
.44سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض
ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟
جواب: نہیں۔
.45سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟
جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔
.46سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے
درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس
میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
.47سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال
میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ
دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوہ واجب
ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟
جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔
.48سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں
زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟
جواب: ساقط ہوجائےگی۔
.49سوال: کسی کے پاس ایک ہزار درہم ہو تو اس میں پچیس درہم
واجب ہوں گے، لیکن اگر سال مکمل ہونے کے بعد دوسودرہم ہلاک ہو جائیں توزکوٰۃ میں
سے کتنےساقط ہو جائیں گے؟
جواب: پانچ درہم۔
.50سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ
کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یانہیں؟
جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی۔
.51سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا
وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟
جواب: اختیار ہے۔
.52سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔
.53سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟
جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو
.54سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا
ہے۔
.55سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں غلام آزاد کرنے کا مطلب کیا ہے؟
جواب: وہ مکاتب غلام ہوتا ہے۔
.56سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟
جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی
ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔
.57سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: یہ وہ محتاج ہوتے ہیں جو اللہ کے راستے میں لگے
ہوئے ہیں یا حجاج ہوتے ہیں جو حج کیلئے نکلتے ہیں اور اپنی نقدی رقم کے ختم ہونے
کی وجہ سے بیت اللہ کو پہنچ نہیں پاتے ۔
.58سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟
جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر
میں ختم ہوچکا ہو
.59سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟
جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ
سکے۔
.60سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز
ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟
جواب: دونوں جائز ہے۔
.61سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائزنہیں۔
.62سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.63سوال: مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.64سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز
ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.65سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ،
دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.66سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا،
نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.67سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی
بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.68سوال: مسجد یا مدرسہ کی
تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
.69سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں
زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب:
جائز نہیں۔
.70سوال: کیا مدرسہ کی تعمیر میں زکوة کی رقم دی جاسکتی
ہے؟
جواب: نہیں
.71سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح
ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.72سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا
جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے۔
.73سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست
ہےیانہیں؟
جواب: مکروہ ہے۔
.74سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے
زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟
جواب: مکروہ نہیں۔
.75سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو
منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ ہے۔
.76سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا
ہے؟
جواب: مکروہ نہیں ہے۔
.77سوال: ایسے لوگ جو اپنے شہروالوں سے زیادہ زکوٰۃ کے
محتاج ہوں زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ نہیں ہے۔
.78سوال: جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہےاس پر زکاة فرض
ہے یا نہیں؟
جواب: ہے۔
.79سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر
بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟
جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔
.80سوال: کیاسادات کے لیے خیرات لینا جائز ہے؟
جواب: نہیں۔
.81سوال: بینک کے سود کے پیسے اپنی غریب بہن کی لڑکی کی
شادی میں بنا کسی نیت کے دے سکتےہیں یا نہیں؟
جواب: دےسکتے ہیں۔
.82سوال: اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو
اداہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: زکاة اداء نہ ہوگی۔
.83سوال: کیا اپنے مستحق زکاة بھائی کو زکاة کی رقم دی جا
سکتی ہے؟
جواب: دی جا سکتی ہے ۔
.84سوال: آج کے دور میں سونےکا نصاب کیا ہے؟
جواب: ۸۷ گرام ۴۸۰ ملی گرام
.85سوال: آج کے دور میں چاندی کا نصاب کیا ہے؟
جواب: ۶۱۲ گرام ۳۶۰ ملی گرام
.86سوال: کیا مستحق زکاة چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو
یااپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟
جواب: دے سکتے ہیں۔
.87سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کی وکیل
ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟
جواب: دی جاسکتی ہے۔
.88سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئےسونےکی قیمت فروخت کا
اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟
جواب: قیمت فروخت۔
.89سوال: سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا
خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟
جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔
.90سوال: کیااپنی بہن یا بھائی مستحق زکاة کی شادی میں
زکاة دے سکتے ہیں؟
جواب: دے سکتے ہیں۔
.91سوال: کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ
کرسکتے ہیں؟
جواب: ہاں۔
.92سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا
فرض ہے؟
جواب: نہیں۔
.93سوال: مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکاۃ
میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
.94سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔
جواب: نہیں۔
.95سوال: کیا زکوة یا صدقہ کا پیسہ اپنے رشتہ داروں کو جو
کہ سید ہیں دیا جاسکتا ہے؟
جواب: نہیں۔
.96سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود
استعمال کرسکتا ہے؟
جواب: کرسکتا ہے۔
Lubna Shah
AWKUM
0 Comments